گنداواہ میں فائرنگ، خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی

0

گنداواہ(زیبائے پاکستان ) اللہ آباد کالونی میں ایک گھر کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا، تاہم اصل حقائق جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.