جھل مگسی(زیبائے پاکستان) جھل مگسی پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تفصیلات کے مطابق ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی کی ہدایت پر ایس ایچ او کوٹ مگسی صوبہ خان نے کوٹ مگسی تھانہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے دو گاڑیوں BBV 421، AVW 147 سے 10 بوریاں چھالیہ ،8 بوریاں اجینو، گٹکا سمیت نان کسٹم سگریٹ لاکھوں روپے کی منشیات برآمد کی اور 4 افراد شائستہ گل، امیر محمد، محمد یوسف، عبدالستار اقوام پٹھان کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کردی
