محمد زبیر بلوچ بلوچستان کی صحافت کا ایک باوقار اور معتبر نام تھے،شاہد رند

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی محمد زبیر بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں شاہد رند نے کہا کہ محمد زبیر بلوچ بلوچستان کی صحافت کا ایک باوقار اور معتبر نام تھے، جنہوں نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی حقائق پر مبنی، ذمہ دار اور بااصول صحافت کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات سے نہ صرف صحافتی برادری بلکہ بلوچستان ایک مخلص، باوقار اور باصلاحیت صحافی سے محروم ہو گیا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات اور پیشہ ورانہ کردار ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت کرے اور سوگوار خاندان، عزیز و اقارب اور صحافتی برادری کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.