کوئٹہ ویسٹ: پرائس کنٹرول کے تحت بازاروں کا معائنہ، گرانفروشی پر کارروائی

0

کوئٹہ ویسٹ (زیبائے پاکستان): ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف عمر اور اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم نے بروری روڈ اور جوائنٹ روڈ پر مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مختلف دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جہاں اشیائے خورونوش کی قیمتوں، معیار، صفائی کی صورتحال اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، گرانفروشی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے گئے، جبکہ بعض دکانداروں کو آئندہ خلاف ورزی سے باز رہنے کی سخت وارننگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے واضح کیا کہ گرانفروشی، سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور ناقص صفائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.