قلات۔ ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری کا محکمہ بی اینڈ آر، محکمہ حیوانات، محکمہ جنگلات، محکمہ خوراک اور محکمہ خزانہ کے دفاتر کا اچانک دورہ۔
قلات(زیبائے پاکستان) ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری کا محکمہ بی اینڈ آر، محکمہ حیوانات، محکمہ جنگلات، محکمہ خوراک اور محکمہ خزانہ کے دفاتر کا اچانک دورہ۔
دورے کے دوران مذکورہ محکموں کے سربراہان اپنے دفاتر سے غیر حاضر جبکہ دیگر اسٹاف کی حاضری بھی انتہائی کم پائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری نے افسران اور ملازمین کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر افسران اور دیگر اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے ملازمین کی فہرستیں فوری طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر کے دورے شروع کر دیے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے آج محکمہ بی اینڈ آر، محکمہ حیوانات، محکمہ خزانہ، محکمہ جنگلات اور محکمہ خوراک کے دفاتر کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفاتر میں دستیاب سہولیات، درپیش مسائل، صفائی ستھرائی اور افسران و ملازمین کی حاضری کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مذکورہ محکموں کے سربراہان غیر حاضر پائے گئے، جبکہ دیگر اسٹاف کی حاضری بھی انتہائی کم تھی۔ اس صورتحال پر ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اور اپنے ماتحت تمام ملازمین کی بروقت حاضری کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران اور ملازمین عوام کے خادم ہیں، عوامی مسائل کا بروقت حل ان کی بنیادی ذمہ داری ہے، لہٰذا دفاتر سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری دفاتر میں افسران اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مختلف محکموں کے اچانک دورے کیے جائیں گے اور حاضری چیک کی جائے گی۔ غیر حاضر افسران اور ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
