کوئٹہ ویسٹ (زیبائے پاکستان ): ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف عمر نے شہریوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے بروری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران شہری آبادی اور رش والے علاقوں میں قائم 25 سے زائد غیر قانونی منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا، جو شہریوں اور راہگیروں کے لیے خطرے کا باعث بن رہے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر کاشف عمر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
