کوئٹہ (زیبائے پاکستان)معاشرے کی اصلاح میں اہلِ قلم اور صحافی برادری نے ہمیشہ ہراوًل دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔ سماجی برائیوں کے خاتمے میں اہلِ قلم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ، یہ بات بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) کے چیئرمین شیخ فرید نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اٗنھوں نے ممتاز صحافی اور پبلیشر شاھین بارانزئی ، بلال چترالی اور نعیم بلوچ کی بلوچستان میڈیا فورم میں شمولیت اور فورم کے عہدوں پر فائز ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی ۔
شیخ فرید نے بحیثیت مرکزی نائب صدر بلوچستان میڈیا فورم کہا ہے کہ فورم کو مزید وسعت دی جارہی ہے اور رکنیت سازی کے عمل کو تیز تر کیا جا رہا ہے ۔
شیخ فرید کا کہنا ہے کہ فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ کی قیادت میں بلوچستان بھر میں صحافتی اقدار کو ترقی دینے ، صحافیوں کے حقوق کیلیے صدائے حق سر بلند کرنے کیلیے فورم پر سطح پر عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔ اُنھوں نے تمام ورکنگ جرنلسٹ کو ایک مرکز پر متحد ہونے اور اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم رکھنے پر زور دیا ہے ۔
