تربت سے اغوا کئے گئے 6مزدوروں كى لاشیں برآمد ‘ چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خىبر پختونخوا سے ہے

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان ) تربت سے ملنے والی لاشیں چھ مزدوروں کی ہیں ، بابر یوسفزئی معاون برائے میڈیا محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ

شہید کیئے جانے والے مزدوروں میں سے چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خیر پشتونخوا سے ہے

7مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل ضلع کیچ کے علاقے کلاتک سے اغوا کیا تھا

ان میں سے ایک مزدور کو اغوا کے فورا بعد فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا

6مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے

تمام 6مغوی مزدوروں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں ناصرآباد کے علاقے سے ملی ہے

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.