نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی بلوچستان کا اثاثہ تھے۔ میر عبید گورگیج

0

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) رکن بلوچستان اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبید اللہ گورگیج نے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے نوابزادہ گہرام بگٹی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میر ابرار جعفر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میر عبید اللہ گورگیج نے اس موقع پر کہا کہ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی ایک باوقار اور بااصول شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی زندگی قبائلی روایات، سماجی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی وفات سے نہ صرف بگٹی خاندان بلکہ پورا بلوچستان ایک مخلص اور قابل احترام شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ میر عبید اللہ گورگیج نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.