قلات: عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری

0

قلات(زیبائے پاکستان)چیرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی ہدایت پر شاہی دربار روڈ پر نکاسیٔ آب کا اہم کام مکمل کر لیا گیا۔ ان کے پرسنل سیکرٹری قاری غلام مصطفیٰ نیچاری کی نگرانی میں سڑک پر جمع ہونے والے بارش کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ڈمپنگ اور دیگر ضروری اقدامات کیے گئے، جس سے آمد و رفت میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔

یاد رہے کہ مذکورہ سڑک پر بارش کے دنوں میں پانی کھڑا ہو جاتا تھا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ خصوصاً طلبہ، بزرگوں اور روزمرہ سفر کرنے والوں کے لیے یہ مسئلہ کسی اذیت سے کم نہ تھا۔

اہلیانِ علاقہ نے اس بروقت اقدام پر نوابزادہ میر شعیب جان زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے منتخب ہونے کے بعد سے قلات میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس نوعیت کے بنیادی مسائل کو نظر انداز کیا جاتا رہا، تاہم موجودہ قیادت عوامی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح کے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ قلات کو ایک بہتر اور سہولیات سے آراستہ شہر بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.