تربت میں منعقدہ تین روزہ ” کیچ جشن بہاراں 2026 “اختتام پذیر، آخری روز “کیچ واک” کا انعقاد، آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خصوصی شرکت

0

تربت (زیبائے پاکستان)تربت میں منعقدہ تین روزہ ” کیچ جشن بہاراں 2026 “اختتام پذیر، آخری روز “کیچ واک” کا انعقاد، آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خصوصی شرکت

ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے تربت میں منعقدہ تین روزہ “کیچ جشن بہاراں 2026” اختتام پذیر ہو گیا۔ آخری روز “کیچ واک” کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ واک میں ضلعی انتظامیہ کیچ ، مقامی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

واک کے دوران آئی جی ایف سی نے جشنِ بہاراں کے سلسلے میں تربت شہر میں دیواروں پر آویزاں خصوصی وال پینٹنگ نمائش کا مشاہدہ کیا، جہاں فنکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ ثقافت کو نہایت خوبصورتی سے دیواروں پر نقش کیا، جس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا۔ آئی جی ایف سی نے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات سے بھی نوازا۔

آئی جی ایف سی نے واک کے شرکاء کے ہمراہ تربت شہر میں واقع تختی چوک، گھوڑا چوک اور دیگر اہم مقامات کا دورہ بھی کیا، جنہیں جشنِ بہاراں کے تحت تزئین و آرائش کے مقابلوں کے لیے خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔اس موقع پرآئی جی ایف سی نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

کیچ جشنِ بہاراں 2026 کا مقصد کھیل، ثقافت اور ادب کے ذریعے مقامی بلوچ روایات کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.