ضلع سبی کے دور افتادہ علاقوں بابر کچھ، سنگان، زادو اور بادرا کے غیور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے مقامی کمانڈنگ آفیسر، ڈپٹی کمشنر سبی، اسسٹنٹ کمشنر سبی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور مقامی عمائدین کے درمیان ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

سبی (زیبائے پاکستان)ضلع سبی کے دور افتادہ علاقوں بابر کچھ، سنگان، زادو اور بادرا کے غیور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے مقامی کمانڈنگ آفیسر، ڈپٹی کمشنر سبی، اسسٹنٹ کمشنر سبی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور مقامی عمائدین کے درمیان ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری کے دوران علاقے کو درپیش بنیادی مسائل، جن میں صحت، تعلیم، بجلی، صاف پانی کی فراہمی اور سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب شامل تھے، پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقامی عوام کی نشاندہی پر موقع پر ہی صاف پانی کے منصوبوں، سکولوں میں سولر سسٹم لگانے اور دیگر فلاحی اقدامات کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
علاقے کے معتبرین، مشران اور وڈیروں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
