سبی کے دور افتادہ علاقے بابر کچھ میں سول انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

0

سبی (زیبائے پاکستان)ضلع سبی کے دور افتادہ علاقے بابر کچھ میں سول انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز، گائناکالوجسٹ، طبی ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔


میڈیکل کیمپ میں بڑی تعداد میں مقامی افراد، خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ اور علاج کی سہولیات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر عوام نے صحت کی سہولیات کی فراہمی پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور مقامی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو انسان دوستی اور عوامی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.