واقعہ کوئٹہ انسانیت پر حملہ ہے۔ ملک شاہ گورگیج

کوئٹہ ٹرین دہشت گردی بدترین ظلم ہے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں،رکن قومی اسمبلی

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان) رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 259 گوادر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی ملک شاہ گورگیج نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم مسافروں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔انھوں نے کہا۔کہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور پوری قوم ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی۔ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے عناصر ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں جو پاکستان کے امن، ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قوم کے اتحاد اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ حاجی ملک شاہ گورگیج نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.