
اسلام آباد(پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما روبینہ عرفان کریم کا کہنا ہے کہ بچوں سے مشقت نہیں، تعلیم اور تحفظ ان کا حق ہےرہنما پاکستان پیپلز پارٹی روبینہ عرفان کریم کا چائلڈ لیبر کے خلاف پیغام
بچپن چھیننا جرم ہے، بچوں کو روشن مستقبل دیں۔ بچوں سے جبری مشقت لینا ان کا بچپن، تعلیم اور ترقی کے مواقع چھین لینے کے مترادف ہے۔
ہر بچہ سکول میں ہو، مزدوری میں نہیں۔ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی پہچان یہی ہے کہ وہاں بچوں کو تعلیم، تحفظ اور بہتر مستقبل کے یکساں مواقع میسر ہوں۔
میں تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنے اردگرد بچوں کے استحصال اور جبری مشقت کے خلاف آواز بلند کریں اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
