ژوب (زیبائے پاکستان )ژوب میں شدید بارش گھر کا چھت منہدم ہونے سے خاتون اور بچی جاں بحق ٫اے سی ژوب
مرحوم جنت خان اکاخیل کے گھر میں شدید بارش کے باعث کمرے منہدم ہو گئے، جس کے نتیجے میں گھر کے بچے اور خواتین ملبے تلے دب گئے۔ اس افسوسناک واقعے کی اطلاع جناب عبداللہ اکاخیل نے مجھے دی۔
میں، محمد رحیم کاکڑ، صدر علی ویلفیئر فاؤنڈیشن ژوب، نے فوری طور پر میونسپل چیئرمین جناب شاہ باران کاکڑ صاحب سے رابطہ کیا، جنہوں نے صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر میونسپل کمیٹی کا ٹریکٹر اور ایمبولینس روانہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ہم ضلع انتظامیہ، کمشنر ژوب ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ژوب، اسسٹنٹ کمشنر ژوب، اور پی ڈی ایم اے کے معزز حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندان کی فوری امداد، ریسکیو کارروائیوں اور نقصانات کے ازالے کے لیے ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کی جائے۔
