بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام فیز ون کامیابی سے مکمل، 500 خواتین میں ٹیبلٹس، ٹول کٹس اور اسناد تقسیم

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان )بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام فیز ون کامیابی سے مکمل، 500 خواتین میں ٹیبلٹس، ٹول کٹس اور اسناد تقسیم

ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پروقار تقریب، مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو ڈیجیٹل ٹول کٹس و اسناد دیں

مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کو جدید کاروباری مہارتوں، ڈیجیٹل ٹولز، مارکیٹنگ اور بزنس پلاننگ کی تربیت دی گئی۔

بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام صوبے کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا جامع اقدام ہے

حکومت بلوچستان خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے

خواتین کی معاشی خودمختاری خاندانوں اور معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

خواتین کے لیے روزگار، کاروبار اور ہنر مندی کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا

تربیت مکمل کرنے والی خواتین کی محنت، لگن اور عزم قابلِ تحسین ہے، انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.