کوئٹہ(زیبائے پاکستان )بلوچستان میڈیا فورم کے صدر قیوم بلوچ، سینئر ایگزیکٹو اراکین میجر اے کے شاہین، اللہ داد رند، شیخ فرید، ندیم بابر مغل، محمد علی ہزارہ، اللہ یار ڈومکی، رمضان بھٹو، اصغر بلوچ، عامر بنگلزئی، پیر جان بلوچ، سلطان کرد، احمر ندیم اور دیگر رہنماؤں نے صحبت پور یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مشترکہ تہنیتی بیان میں انہوں نے چیئرمین صفدر خان کھوسہ، وائس چیئرمین عبدالغفار سومرو، صدر محمد جمل بلوچ، سینئر نائب صدر سردار بنگلزئی، نائب صدر دوم محمد علی جمل، نائب صدر محمد نواز کھوسہ، جنرل سیکریٹری رحمت اللہ کھوکھر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا محمد کھوسہ، جوائنٹ سیکریٹری جعفر خان بلوچ، فنانس سیکریٹری محمد نواز تمیم، آفس سیکریٹری سرور ہانبھی، رابطہ سیکریٹری امجد علی شاہ، پریس سیکریٹری صدام حسین وایو اور آرگنائزر رحمت اللہ گھنیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نومنتخب کابینہ صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے صحافیوں کے حقوق، آزادیٔ صحافت، پیشہ ورانہ وقار اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کو متعدد پیشہ ورانہ، معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے صحافتی تنظیموں کا مضبوط، متحد اور متحرک ہونا ناگزیر ہے۔ بلوچستان میڈیا فورم ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ اظہارِ رائے اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان بھر کی صحافتی تنظیموں کے درمیان باہمی رابطے، اتحاد اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صحبت پور یونین آف جرنلسٹس کی نئی قیادت صحافیوں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ضلع صحبت پور میں صحافت کے فروغ، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے گی۔بلوچستان میڈیا فورم کے رہنماؤں نے نومنتخب کابینہ کے تمام عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی، صحت اور صحافتی خدمات میں مزید پیش رفت کے لیے دعا کی۔
