کوئٹہ (زیبائے پاکستان )منگی ڈیم واقعہ، انکوائری کمیشن کی کھلی عدالت میں سماعت
کمیشن نے آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے پیش کردہ جامع رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی
جسٹس محمد عامر نواز رانا نے کہا ہے کہ رپورٹ ٹی او آرز کے تقاضوں اور کمیشن کی ہدایات کے مطابق نہیں،
آئی جی پولیس بلوچستان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں نئی جامع رپورٹ اور تمام متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو آئی جی پولیس کی آئندہ سماعت پر ذاتی پیشی سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت
زیارت، ہرنائی، لورالائی اور ملحقہ علاقوں کے وکلاء کی کمیشن کو رضاکارانہ قانونی معاونت کی پیشکش
شہداء کے ورثاء نے بیانات ریکارڈ کرانے اور شواہد کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی خواہش ظاہر کر دی
لواحقین کی سہولت کے لیے کمیشن نے رجسٹریشن اور ناموں کے اندراج کی آخری تاریخ 28 اگست سے بڑھا کر 3 ستمبر کر دی
ڈی جی پی آر کے ذریعے عوامی آگاہی مہم، اخبارات اور وال پوسٹرز کے ذریعے کمیشن کی کارروائی اور رجسٹریشن سے آگاہی
کمیشن کا عوامی نوٹس معروف اردو و انگریزی اخبارات کے صفحہ اول پر دوبارہ شائع کیا گیا
کمیشن آف انکوائری بلوچستان کی مزید کارروائی 27 اگست کو دوپہر ایک بجے تک ملتوی
