بلوچستان ریونیو اتھارٹی سے صوبے کا معاشی مستقبل وابستہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان )وزیہراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہے کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں ایچ ای سی کے ذریعے 19 افسران کی میرٹ پر تعیناتی کا عمل مکمل

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی منتخب افسران کو مبارکباد، تعیناتی کے لیٹرز حوالے، محنت اور لگن سے فرائض انجام دینے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اپنے حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی سے بھی کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا، میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا

میرٹ کو سو فیصد یقینی بنانے پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نورزئی سمیت تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

بلوچستان ریونیو اتھارٹی سے صوبے کا معاشی مستقبل وابستہ ہے

صوبے کے وسائل کا بڑا حصہ غیر ترقیاتی اخراجات کی نذر ہوجاتا ہے

سردی میں ٹھٹھرنے اور گرمی میں جھلستے عام بلوچستانی کی بہبود کے لیے محدود وسائل ہی بچتے ہیںا

بلوچستان ریونیو اتھارٹی سے توقع ہے کہ کم از کم غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے وسائل پیدا کرے

، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات کا بوجھ کم ہونے سے دستیاب وسائل غریب عوام کی بہبود پر خرچ کیے جاسکیں گے

روز اول بلوچستان کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کوئی نوکری نہیں بکے گی

محکمہ تعلیم میں 14 ہزار 500 سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں،

بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں میرٹ کی سطح یہ رہی کہ میرے اپنے ضلع سے کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا،

بھرتی کے پورے عمل میں کسی بھی ایگزیکٹو آفس سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، سو فیصد میرٹ پر تقرریاں ہوئیں

بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے نوجوان نو منتخب افسران خلوص، محنت اور لگن سے طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے کام کریں،

آئندہ مالی سال کے اہداف میں نمایاں بہتری کا حصول آپ کا پہلا امتحان ہوگا

ریاست سے غیر مشروط اخلاص آپ کا طرۂ امتیاز ہونا چاہیے

نوجوانوں اور ریاست کے درمیان خلیج کم کرنے کے لیے ہر سطح پر میرٹ کا فروغ ضروری ہے

میرٹوکریسی کو فروغ دے کر ہی ریاست اور نوجوانوں کے درمیان دوری کم کی جاسکتی ہے

پاکستان ہی ہماری پہچان ہے، فرائض کی انجام دہی میں ریاست کو ہر سطح پر مقدم رکھنا ضروری ہے

بلوچستان کو معاشی استحکام دیکر اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے،

نومنتخب افسران محنت لگن اور ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا عہد کریں،

بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو صوبے کا مثالی ادارہ بنائیں گے

خوشی ہے کہ میرٹ پر بلوچستان کی باصلاحیت خواتین بھی ریونیو اتھارٹی میں افسر منتخب ہوئیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.