کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ، 20 کلو تھیلا 2 ہزار 920 روپے کا ہوگیا۔

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان) کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 70 روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد قیمت 2 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ فلور ملز مالکان نے گندم کی دستیابی میں مشکلات اور قیمتوں میں اضافے کو آٹے کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم کی دستیابی متاثر ہونے کے ساتھ اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب آٹے کی قیمت میں اضافے پر شہریوں اور صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے پہلے ہی گھریلو بجٹ شدید متاثر کر رکھا ہے، ایسے میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ عوام کے لیے اضافی مالی بوجھ کا باعث بن رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.