بلوچستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے، عوام کے ساتھ اراکین اسمبلی بھی سرکاری اسپتالوں سے علاج کرانے لگے
بلوچستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے، عوام کے ساتھ اراکین اسمبلی بھی سرکاری اسپتالوں سے علاج کرانے لگے
سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض قلب میں رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی کامیاب اینجیو پلاسٹی
موجودہ رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کا سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اظہار اطمینان
میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ معیاری طبی سہولیات کی دستیابی سے بلوچستان کے عوام کو علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی تکلیف اور اضافی اخراجات سے نجات مل رہی ہے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال آمد
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے زیر علاج رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی
، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہبلوچستان کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے
صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد بلوچستان کے عوام کو علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنے سے نجات دلانا ہے
سرکاری اسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج کے معیار میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں
ہم چاہتے ہیں بلوچستان کا ہر شہری اپنے صوبے میں بروقت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو،
