محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس لسبیلہ و حب کی جانب سے عوام کے لیے اہم اعلامیہ جاری
بیلہ:(زیبائے پاکستان)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس ضلع لسبیلہ و حب کی جانب سے نان کسٹم پیڈ زمیاد و دیگر گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا
اعلامیے کے مطابق 15 اکتوبر 2026 بروز جمعرات سے ضلع لسبیلہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف خصوصی کاروائی شروع کی جائے گی جس کے دوران بیلہ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے گی
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں سے متعلق کسٹم دستاویزات رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ کاغذات اپنے پاس رکھیں اور دورانِ چیکنگ متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں
محکمہ ایکسائز کے مطابق قانون کے تحت غیر قانونی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ضبطی سمیت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے
عوام سے اپیل ہے کہ قانونی پیچیدگیوں اور ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کے متعلقہ کاغذات مکمل رکھیں
