پاک ایران بارڈر کی عارضی بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں صداقت نہیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند
کوئٹہ (زیبائے پاکستان)معاون اطلاعات وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈر کی عارضی بندش کا مقصد سکیورٹی خدشات کا ازالہ، اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحدی نظام کو مؤثر بنانا ہے
بارڈر کے دونوں اطراف سکیورٹی صورتحال اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے عارضی بندش ضروری تھی
پاک ایران بارڈر سے متعلق انتظامی مسائل کے حل کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان مثبت پیش رفت جاری ہے،
موجودہ پیش رفت کے تناظر میں پاک ایران بارڈر جلد کھلنے کا امکان ہے
سرحدی امور میں بہتری، اسمگلنگ کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے مربوط نظام وضع کیا جا رہا ہے
بارڈر مینجمنٹ کو مؤثر بنانے سے سرحدی علاقوں میں بدامنی پر قابو پانے میں مدد ملے گی،
سرحدی نظام میں بہتری سے تاجروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگی
پاک ایران بارڈر سے متعلق عوام غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر کان نہ دھریں
