براؤزنگ زمرہ

Uncategorized

عدالتی حکم کی تعمیل، طارق محمود جہانگیری نے 3کروڑ روپے ادا کردئیے

اسلام آباد(زیبائے پاکستان)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج طارق محمود جہانگیری…

دنیا کی مہنگی ترین کرنسی کویتی دینار کی قدر میں اچانک اضافہ! جانیں تازہ ریٹس کیا ہیں

کراچی (زیبائے پاکستان)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے نرخوں میں آج نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں کویتی دینار نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں مضبوطی دکھاتے ہوئے اپنی قدر میں اضافہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کویتی…

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف واقعات میں 16افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

پشاور(زیبائے پاکستان)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران مکانات کی چھتیں، آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 16 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے…

جنگ بندی کیلئے پاکستانی کوششوں پر ایرانی سفیر کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(زیبائے پاکستان)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے ایکس پر شیئر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جیسے دوست…

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال

اسلام آباد(زیبائے پاکستان)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بڑی بہن معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت بحال کردی۔ جسٹس محمد اعظم خان نے فضیلہ عباسی کی ایک لاکھ روپے کے…

کندھے کی ہڈی فریکچر ہوگئی، اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(زیبائے پاکستان) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کندھے کی ہڈی فریکچر ہوگئی، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کل چین کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اسحاق ڈار دورہ چین کے موقعے پر چینی قیادت…

جاسوسی کا الزام، روس کا برطانوی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

روس(زیبائے پاکستان)روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کار کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کر دی گئی ہے۔ روسی…

گیس کی کمی؛ سی این جی سیکٹر کو فراہمی بند اور بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(زیبائے پاکستان)گیس کی کمی کے باعث ملک میں سی این جی سیکٹر کو فراہمی بند اور بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ (اپریل) سے ملک بھر کے پاور پلانٹس کو صرف 80 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب…

پی آئی اے کا لندن کیلئے 6 سال بعد فلائٹ آپریشن بحال ، پہلی پرواز آج روانہ ہو گی

اسلام آباد(زیبائے پاکستان)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا 6 سال بعد لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا، اسلام آباد سے لندن پہلی پرواز آج روانہ ہو گی۔ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی اور پاکستان…

ایران پر جنگ مسلط کرنے پر امریکا میں بڑے پیمانے پر ٹرمپ کیخلاف مظاہرے، 70 لاکھ افراد کی شرکت

واشنگٹن (زیبائے پاکستان)ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نو کنگز مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطا بق امریکا بھر میں ہفتے کے روز مظاہروں میں 70 لاکھ افراد نے شرکت کی جس میں مظاہرین…