کوئٹہ (زیبائے پاکستان )معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھاگ شہر پر فتنۂ ہندوستان اور بی ایل اے دہشتگردوں کا حملہ ناکام
بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں اور بھاگ کے غیور عوام نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا
دہشتگرد بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے،
پولیس اور عوام کی بروقت مزاحمت نے دہشتگردوں کی بڑی سازش ناکام بنا دی
بھاگ کے عوام نے دہشتگردوں کو واضح پیغام دے دیا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے لیے کوئی جگہ نہیں،
کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد زخمی ہوئے، جنہیں دہشتگردوں کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے
بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں کی بہادری اور بروقت کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،
بھاگ کے غیور عوام نے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے،
بلوچستان حکومت عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کی ہر سازش ناکام بنائے گی
دہشتگرد سن لیں، بلوچستان کے بہادر عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیں، دہشتگردوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،
بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکیورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں
دہشتگردی کے خلاف بلوچستان پولیس اور عوام کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے
ان شاء اللہ بلوچستان کی سرزمین کو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم سے پاک کرکے دم لیں گے
