کوئٹہ: سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او میٹھا خان جان کی بازی ہار گئے۔

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او میٹھا خان جان کی بازی ہار گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انسپکٹر میٹھا خان حال ہی میں سی ٹی ڈی میں تعینات ہوئے تھے، آج بازار سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.