بی بی روبینہ عرفان صحافی نہیں، قلات پریس کلب کی بانی و چیئرپرسن اور سینئر سیاسی رہنما ہیں: وضاحتی بیان

0

قلات (زیبائے پاکستان )براہِ کرم معلومات شیئر کرتے وقت حقائق کو مدِنظر رکھا جائے۔ محترمہ روبینہ عرفان صاحبہ خان میر احمد یار خان پریس کلب قلات کی چیئرپرسن ہیں۔ انہوں نے تقریباً دو دہائیاں قبل اس پریس کلب کی بنیاد رکھی اور اس کے قیام، استحکام اور فعالیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس لیے انہیں صحافی قرار دینا درست نہیں۔

محترمہ روبینہ عرفان صاحبہ ایک معروف سیاسی و سماجی شخصیت، سابق رکنِ قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ہیں، جن کی قلات اور بلوچستان کے لیے خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

لہٰذا گزارش ہے کہ ان کے حوالے سے جاری کردہ معلومات میں موجود غلطیوں کی تصحیح کی جائے، غیر متعلقہ الفاظ حذف کیے جائیں اور آئندہ درست اور مصدقہ معلومات ہی شیئر کی جائیں۔


حقائق پر مبنی معلومات نہ صرف شخصیات کے مقام و مرتبے کا احترام ہیں بلکہ ذمہ داریوں کا بھی تقاضا ہیں۔

محترمہ بی بی روبینہ عرفان صاحبہ کے بارے میں کچھ معلومات زہین نشین کریں۔۔ بی بی روبینہ عرفان بلوچستان کی سیاست کا ایک معتبر نام اور نیا سیاسی بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں چند ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے اپنی ہمت، اصول پسندی اور عوامی خدمت سے اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے۔ انہی ناموں میں ایک نمایاں نام بی بی روبینہ عرفان کا ہے، جو نہ صرف ایک منجھی ہوئی سیاست دان ہیں بلکہ سماجی اور کھیلوں کے میدان میں بھی ایک روشن علامت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
بی بی روبینہ عرفان کا تعلق ضلع قلات کے ایک بااثر اور معتبر سیاسی گھرانے سے ہے اور ان کا خاندان طویل عرصے سے بلوچستان کی پارلیمانی سیاست میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے 2002 میں پہلی بار بلوچستان اسمبلی کی رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ، اور اس کے بعد 2007 سے 2012 تک صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو بہترین طریقے سے نبھایا۔
اپنی سیاسی بصیرت کی بنا پر وہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی نائب صدر اور خواتین ونگ کی صدر جیسی اہم ذمہ داریوں پر فائز رہیں۔
مارچ 2012 میں وہ پاکستان کی سینیٹ کی رکن منتخب ہوئیں ، جہاں انہوں نے بلوچستان کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائی۔
2015 میں سینیٹ میں اپنی بھرپور کارکردگی کی بدولت وہ سینیٹ کے نائب چیئرمین کے لیے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر ابھریں ، جو بلوچستان کے لیے ایک بڑا اعزاز تھا۔
سینیٹ میں اپنے دور میں، انہوں نے 2015 میں بلوچستان میں گیس کی کم فراہمی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ۔انہوں نے خبردار کیا کہ عوام کو مشکلات میں نہ دھکیلا جائے، ورنہ وہ تلخ انداز میں بات کریں گی۔ یہ ان کی بے باکی اور عوامی مسائل کے لیے ان کی مضبوط آواز کی عکاسی کرتا ہے۔
بی بی روبینہ عرفان کی شخصیت کا ایک منفرد پہلو پاکستان میں خواتین کے فٹ بال کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔
انہیں پاکستان میں خواتین فٹ بال کی بانی مانا جاتا ہے۔ 2004 میں انہوں نے اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ مل کر بلوچستان یونائیٹڈ ڈبلیو ایف سی کی بنیاد رکھی ۔ وہ پاکستان ویمن فٹ بال فیڈریشن کی چیئرپرسن کے طور پر اس کھیل کی آبیاری کرتی رہیں۔
ان کی صاحبزادی، شاہلیلہ بلوچ، پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی ایک مایہ ناز کھلاڑی تھیں، جن کی 2016 میں ایک حادثے میں ناگہانی موت نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا تھا۔
اس عظیم ذاتی صدمے کے باوجود روبینہ عرفان نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی بیٹی کے مشن کو زندہ رکھنے کے لیے کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھی۔
وہ پاکستان فوٹبال فیڈریشن (PFF) کی خواتین ونگ کی بھی صدر رہیں۔
بی بی روبینہ عرفان نے ہمیشہ اپنی سیاسی وفاداریوں سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دی۔ 2022 میں، جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، تو انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) کی دیگر اراکین کے ساتھ مل کر حکومتی اتحاد چھوڑنے اور اپوزیشن میں شامل ہونے کا اہم فیصلہ کیا ۔
اس وقت ان کا یہ قدم انتہائی اہم تھا کیونکہ اس نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے انہیں اور ان کی جماعت کو یقین دہانیاں بھی کروائی گئیں ۔
کچھ عرصہ قبل بی بی روبینہ عرفان نے بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) سے استعفیٰ دیا، جس کے بعد صوبے کی کئی بڑی سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے لیے رابطے کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.