کوئٹہ(زیبائے پاکستان) ضلع بارکھان میں دو سگے بھائیوں کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں بھائی اپنے علاقے سے ضلع بارکھان جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغواء کر لیا اور آٹھ روز تک اپنے قبضے میں رکھنے کے بعد آج فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم قتل کے محرکات اور ملزمان کی شناخت سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی واردات کے اصل محرکات اور ذمہ داروں سے متعلق صورتحال واضح ہو سکے گی۔
