کوئٹہ سریاب روڈ میں آوارہ کتوں کے حملے میں معصوم بچے کا جان بحق ہونا انتہائی افسوسناک اور لمحۂ فکریہ ہے۔

کوئٹہ (زیبائے پاکستان)ہم میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اعلیٰ حکام سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آخر کب تک شہری، خصوصاً معصوم بچے، آوارہ اور پاگل کتوں کا شکار بنتے رہیں گے؟شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصاًان سیٹلائٹ ٹاؤن میں آوارہ کوتوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے مگر متعلقہ ادارے صرف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ نہ کوئی مؤثر مہم چلائی جا رہی ہے، نہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عوام بار بار شکایات کر رہی ہے لیکن انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر شہر بھر میں آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی آپریشن شروع کیا جائے، خصوصاً اسکولوں، گلی محلوں اور آبادی والے علاقوں میں مستقل اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔اگر اب بھی متعلقہ ادارے حرکت میں نہ آئے تو یہ غفلت ناقابلِ معافی سمجھی جائے گی
