حکومت بجٹ میں امراض قلب اور ذیابیطس سے نمٹنے کیلئے پالیسی اقدامات کرے ، میڈیا تنظیمیں۔

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)بلوچستان کی صفِ اول کی میڈیا تنظیموں کے نمائندوں، سول سوسائٹی اور عوامی صحت کے ماہرین نے ایک مشترکہ بیان میں حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بجٹ میں ایک علیحدہ لائن آئٹم شامل کر کے امراضِ قلب اور ذیابیطس سے نمٹنے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کرے یہ دونوں بیماریاں بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو شدید متاثر کر رہی ہیں، لہٰذا عالمی ادارہ صحت (WHO) کی سفارشات کے مطابق فوری پالیسی سازی اور بجٹ کی مختص رقم کو بغیر کسی تاخیر کے اپنانا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار کوئٹہ پریس کلب میں سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (CPDI) اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) کے زیرِ اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ ‘میڈیا ایڈوکیسی ورکشاپ’ کے دوران کیا گیا اس تقریب میں بلوچستان بھر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو ان دونوں بیماریوں سے منسلک چیلنجوں کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی سی پی ڈی آئی کے پروگرام منیجر شہزاد اقبال نے کہا کہ “امراضِ قلب، ذیابیطس اور فالج پاکستانیوں کی اموات کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان سے نمٹنے میں ایک دن کی تاخیر کا مطلب ان بیماریوں کی وجہ سے مزید قیمتی جانوں کا ضیاع ہے ” بلوچستان میں امراضِ قلب اور ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیشِ نظر، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے خصوصی طبی سہولیات کے لیے فوری بجٹ ترجیحات کا مطالبہ کیا ہے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (BUJ) کے صدر منظور احمد رند نے کہا کہ “ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضلعی سطح پر تشخیصی مراکز اور ضروری ادویات کے لیے وقف فنڈز مختص کرے۔ صحت میں سرمایہ کاری محض طبی ضرورت نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیوں اور ان کے روزگار کے تحفظ کے لیے ایک معاشی ناگزیر امر ہے” تقریب میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے نامور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیشن کے دوران بلوچستان میں صحت کے اعداد و شمار، کلیدی پالیسیوں کے خلا، اور علاقائی و دیگر ممالک کی بہترین مثالوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا نمائندوں نے صوبے میں ذیابیطس اور امراضِ قلب کی سنگین اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو صحت کے شعبے میں ہنگامی حالت (Public Health Emergency) نافذ کر کے پالیسی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ عوامی آگاہی، بیماریوں کی جلد تشخیص اور ادویات کی فراہمی جیسے امور کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں بیماریوں کے بارے میں ضلعی سطح پر ڈیٹا کی دستیابی کے لیے ڈیجیٹل رجسٹری کو بہتر بنانا بھی وقت کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.