ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) آواران ملیشیاء کی بڑی کارروائی دوران چیکنگ زمیاد گاڑی سے 300کلو گرام آئس اور 40کلوگرام ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) آواران ملیشیاء نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئےایک مشکوک زمیاد گاڑی کو روکا۔ گاڑی کی تفصیلی تلاشی کے دوران ڈیزل کے کینوں میں 300کلوگرام آئس جبکہ 40کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی مالیت تقریباً 128ملین روپے بتائی جاتی ہے۔

برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لے کر گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں گرفتار ملزم اور ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت،ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) منظم منشیات کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے بھرپور اور موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.