بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پانی کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں۔ انجنئیر ندیم پانیزئی

0

پشین (زیبائے پاکستان) ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پشین انجینئر ندیم پانیزئی نے واضح کیا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے خود کو عوام کا حقیقی خادم سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صوبائی وزیر سردار عبد الرحمن کھیتران اور سیکرٹری پی۔ایچ۔ای محمد ہاشم غلزئی کے وژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی۔ایچ۔ای دفاتر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران و عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انجینئر ندیم پانیزئی نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم محکمہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے متبادل اقدامات کر رہا ہے تاکہ عوام کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف اپنی حاضری یقینی بنائے اور تمام اسکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے، جبکہ خراب مشینری اور ناکارہ ٹیوب ویلز کی فوری مرمت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پی۔ایچ۔ای عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے مشن کو ہر صورت جاری رکھے گا اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.