کراچی (زیبائے پاکستان)عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی بین الاقوامی منڈی میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے بعد 3,544.54 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ دسمبر میں ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کے نرخ بھی 0.5 فیصد گھٹ کر 3,542.60 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔ یہ قیمتیں بدھ کے روز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 24 منٹ پر رپورٹ کی گئیں۔
سونے کے ساتھ دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی اسپاٹ قیمت 0.2 فیصد نیچے آنے کے بعد 40.79 ڈالر فی اونس پر آگئی، جبکہ پلاٹینم کے نرخ 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1,267.65 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔
اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت میں بھی 0.3 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 851.25 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
