کوئٹہ: رکشہ یونین کا احتجاج، سستی موٹر سائیکل رائیڈ سروس بند کرنے کا مطالبہ

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان)کوئٹہ میں رکشہ یونین نے سستی موٹر سائیکل رائیڈ سروس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اسے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ایک رکشہ خریدنے پر تقریباً 15 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل پر سستی سواری فراہم کرنے والے افراد تقریباً 50 ہزار روپے کی موٹر سائیکل کے ذریعے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچاتے ہیں۔ ان کے مطابق موٹر سائیکل رائیڈ سروس کے کرائے بھی کم ہیں، جس کی وجہ سے مسافر رکشوں کے بجائے موٹر سائیکل کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔

رکشہ یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سستی موٹر سائیکل رائیڈ سروس کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں تاکہ رکشہ ڈرائیوروں کے معاشی مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.