صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جناب علی اصغر سیال نے چیف سیکرٹری بلوچستان جناب شکیل قادر خان سے ملاقات
کوئٹہ(زیبائے پاکستان)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جناب علی اصغر سیال نے چیف سیکرٹری بلوچستان جناب شکیل قادر خان سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران بلوچستان میں نئے قائم ہونے والے ڈویژنز اور اضلاع میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر کے قیام کے لیے مناسب سرکاری اراضی اور پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔
اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے مؤثر اور شفاف انعقاد کے لیے ضروری انتظامی و دفتری سہولیات کی فراہمی، نئے اضلاع اور ڈویژنز میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے قیام اور ان امور میں صوبائی حکومت کے تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔
