بلوچستان میں سرکاری دفاتر چلانے کے لیے فنڈز نہیں، حکومت نئے صوبے بنانے کی بات کر رہی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے کی مالی صورتحال پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس سرکاری دفاتر چلانے کے لیے پیسے نہیں، لیکن نئے صوبے بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پہلے ہی شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں نئے صوبوں کے قیام کی بات کرنے کے بجائے موجودہ صوبے کے انتظامی اور مالی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے کے مالی وسائل، سرکاری اداروں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.