کوئٹہ(زیبائے پاکستان) ہزار گنجی کے علاقے میں فائرنگ ، سینئر باکسنگ کھلاڑی احمد یار جاں بحق
مقتول کو ماموں زاد بھائی نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کیا
، ایس ایچ او شالکوٹ نے کہا ہے کہ فائرنگ کے بعد نامزد ملزم انور موقع سے فرار ہوگیا، گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے
مقتول احمد یار اور ملزم انور دونوں گاڑیوں کی مکینک ورکشاپ پر کام کرتے تھے
واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں
واقعہ گزشتہ روز ہزارگنجی کے علاقے میں پیش آیا تھا
