کوئٹہ(زیبائے پاکستان) بلوچستان ہائی کورٹ کا امداد چوک ایف سی چیک پوسٹ ختم کرنے کا حکم
بلوچستان ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ سید نذیر آغا کی دائر کردہ آئینی درخواست پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے امداد چوک پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عدالتی حکم پر بلا تاخیر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ فیصلے کی مزید تفصیلات سامنے آنے پر خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔
