کراچی (زیبائے پاکستان)کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 18روپے اضافے سے 140روپے فی کلو جبکہ ریٹیل قیمت 20 روپے اضافے سے 145 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 15روپے اضافے سے147اور ریٹیل قیمت 150روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 13روپے اضافے کے ساتھ 158روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
