تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن یے۔ صالح محمد کاکڑ

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان)گورنمنٹ کلی رحم الدین کوئٹہ کے ہیڈ ماسٹر حاجی صالح محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی، خوشحالی اور معاشرتی بہتری کا تصور بھی ممکن نہیں، بلوچستان کی پسماندگی کی بڑی وجوہات میں تعلیم سے دوری اور تعلیمی شعور کا فقدان شامل ہیں، صوبے کی روشن مستقبل اور پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے کہ تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دی جائے اور ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول اسٹاف کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گورنمنٹ کلی رحم الدین کے اساتذہ کرام کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں سے ادارے کو اعلیٰ مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی محنت ہی قوم کے مستقبل کو سنوارتی ہے۔حاجی صالح محمد کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے قابل تحسین کردار ادا کررہی ہے، جبکہ سیکرٹری تعلیم سکولز بلوچستان حاجی لعل جان جعفر کی تعلیمی شعبے کی بہتری، اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی معیار بلند کرنے کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ کلی رحم الدین کا تدریسی عملہ اپنی ذمہ داریاں مزید محنت، دیانت داری اور لگن کے ساتھ ادا کرتے ہوئے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کی بہتر تربیت کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.