*کوئٹہ(زیبائے پاکستان) سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کے شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس (HND) نے کیئر الائنس بلوچستان (CAB) کے اشتراک سے بولان میڈیکل کمپلیکس (BMC) کوئٹہ کے شعبہ اینڈوکرائنولوجی میں عالمی یومِ ذیابیطس کے حوالے سے خصوصی آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس کی طالبات نے ڈاکٹر صبیحہ رضوان کی نگرانی اور رہنمائی میں مریضوں کے ساتھ عملی طور پر حصہ لیا۔ سرگرمی کے دوران طالبات نے مریضوں کی غذائی ضروریات کا جائزہ لیا، انفرادی غذائی مشاورت فراہم کی اور ذیابیطس سے متعلق آگاہی سیشنز منعقد کیے۔
طالبات نے مریضوں کو صحت مند غذا کے انتخاب، متوازن خوراک، ذیابیطس پر قابو پانے، غذائی عادات میں ضروری تبدیلیوں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں، تاکہ وہ بیماری سے بچاؤ اور اس کے بہتر انتظام کے لیے مؤثر اقدامات کر سکیں۔
اس سرگرمی کے ذریعے طالبات کو اپنے تعلیمی علم کو عملی طور پر بروئے کار لانے اور کمیونٹی ہیلتھ کیئر میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ذ
