ثانیہ سعید ’درِ نجات‘ میں درفشاں کی اداکاری کی مداح ہوگئیں

0

لاہور(زیبائے پاکستان)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ درفشاں سلیم مقبول ڈرامہ ’درِ نجات‘ میں درفشاں کی اداکاری کی مداح ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’بز‘ میں ثانیہ سعید نے شرکت کی اور میزبان حسن چوہدری کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ درفشاں (زریاب) سین میں ڈپریشن کا شکار ہے اور اس کا ہر ری ایکشن آف ہے اس کے پاس کوئی لائنز ہی نہیں ہیں پھر بھی اس نے کیا ہی اچھی پرفارمنس دی ہے۔

ثانیہ سعید نے کہا کہ آپ دیکھیں کہ اس کے کردار کا آغاز کہاں سے ہوا تھا اور اب وہ گھوم کر کس نہج پر آگیا ہے، میں پہلے بھی اس کے بارے میں بات کرکے تعریف کرنا چاہ رہی تھی لیکن موقع نہیں ملا تھا۔

اس سے قبل عتقیہ اوڈھو نے بھی درفشاں کے ہلکے میک اپ اور ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔

واضح رہے کہ درِ نجات میں ثانیہ سعید ’خوشبخت‘ شہریار منور کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ درفشاں ’زریاب‘ ان کی بہو کے کردار میں موجود ہیں۔

تھری انٹرٹینمنٹ کی پیشکش درنجات کو اے آر وائی ڈیجیٹل اور ایپ اے آر وائی پلس پر ہر جمعہ اور ہفتہ کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.