عمران خان رہائی امن موومنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سید صادق آغا

0

کوئٹہ (زیبائے پاکستان) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سنئیر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے عمران خان رہائی امن موومنٹ کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے موجودہ حالات میں ایک بروقت اور ناگزیر قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام، جمہوریت کی بحالی اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کیلئے ایسی پرامن تحریکوں کا آغاز انتہائی ضروری ہوچکا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم نہ صرف سیاسی شعور کو اجاگر کرے گا بلکہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بھی ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور آئینی جدوجہد ہی مسائل کا واحد حل ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام اس تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ہر فورم پر اپنے قائد عمران خان کی رہائی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی بہتری اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.