نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(زیبائے پاکستان)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ناروے کے فرمانروا شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے صدر، وزیراعظم،…

شارجہ میں سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، کم از کم آمدن 20 ہزار درہم مقرر

شارجہ(زیبائے پاکستان) شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم (15 لاکھ پاکستانی روپے) مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس پر عملدرآمد ستمبر سے ہوگا۔ سرکاری اعلان کے مطابق 17 ہزار 776…

زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

چین (زیبائے پاکستان)چینی ایرو اسپیس محققین نے مستقبل کے تنازعات کے زمین اور چاند کے درمیانی خلائی خطے (جسے سیسلونر اسپیس کہا جاتا ہے) تک پھیلنے کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔ جرنل آف کمانڈ اینڈ کنٹرول میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایسے…

پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(زیبائے پاکستان) قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے مسلح افواج…

گلگت بلتستان میں بادل پھٹنے سے سیلاب، شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند

گلگت(زیبائے پاکستان) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے باعث شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند ہوگئیں، زرعی اراضی، فصلوں اور مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔…

یوم دفاع اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کی روشن علامت ہے، حنا پرویز بٹ

لاہور(زیبائے پاکستان) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر قومی تاریخ میں اتحاد، قربانی، بہادری اور حب الوطنی کی روشن علامت ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یوم دفاع ہمیں وطن…

کسی کو مریم نواز کو بتانا چاہیے کہ بلوچستان اور پختونخوا کو پنجاب سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ صرف چاہتے…

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و معروف قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کسی کو پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو یہ بتانا چاہیے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کو پنجاب سے کوئی دلچسپی نہیں،…

کوئٹہ، پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی

کوئٹہ(زیبائے پاکستان) شہر کے علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم حملہ آوروں نے شالکوٹ تھانے کو نشانہ بناتے ہوئے تین دستی بم پھینک دیے جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور…

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہداء پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(زیبائے پاکستان )وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دن کا آغاز وفاقی…

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 خوارج ہلاک

اسلام آباد(زیبائے پاکستان) خیبر پختونخوا میں 3 سے 5 ستمبر کے دوران سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی…